ٹیچر نے پہلی کلاس کے بچوں سے پوچھا
- [ ] *🌹ٹیچر نے پہلی کلاس کے بچوں سے پوچھا :🌹*
- [ ] ہر بچہ یہ بتائے کہ بڑا ہو کر وہ کیا بننا چاہتا ہے ؟
- [ ] کسی نے کہا پائلٹ ، کسی نے کہا ڈاکٹر اور کسی نے کہا انجینئر ۔
- [ ] اُن سب کے جوابات کچھ اِسی طرح کے تھے ۔۔ اُن میں صرف ایک بچہ نے کچھ عجیب بات کہی ، اس کی بات سن کر سب بچے ہنس پڑے ۔
- [ ] کیا آپ کو معلوم ہے ، اُس نے کیا کہا ؟
- [ ] اس نے کہا : "میں صحابی بننا چاہتا ہوں ۔ استاد کو طالب علم کی اس بات پر بڑا تعجب ہوا۔"
استاد نے کہا : صحابی بننا کیوں چاہتے ہو ؟
طالب علم نے جواب دیا : " أمی روزانہ سونے سے پہلے کسی نہ کسی صحابی کا قصہ ضرور سناتی ہیں ، وہ کہتی ہیں صحابی اللہ تعالی سے محبت کرتا ہے ، اِسی لئے میں اُنہی جیسا بننا چاہتا ہوں ۔"
استاد خاموش ہوگیا ۔ ۔ ۔
اِس جواب پر وہ اپنے آنسو روکنے کی ناکام کوشش کر رہا تھا ۔وہ جان گیا تھا کہ اس بچے کی تربیت کے پیچھے ایک عظیم ماں ہے، اسی وجہ سے اِس کا نشانہ اتنا بلند ہو گیا ہے ۔
Comments