واپڈا اہلکاروں سے گزارش ہے کہ فرائض منصبی کے ساتھ ساتھ اپنے آپ کا بھی خیال رکھیں
تمام دوستوں خاص کر واپڈا اہلکاروں سے گزارش ہے کہ فرائض منصبی کے ساتھ ساتھ اپنے آپ کا بھی خیال رکھیں۔ آج ٹاون ون کے ملازم عبدالشکور کو بجلی خرابی کی شکایت پر بھانہ ماڑی کے علاقے اڈٹ کالونی سے کال کی گئی جس کو ٹھیک کرنے کیلئے وہ وہاں پہنچ گئے لیکن بدقسمتی سے کام کے دوران شدید بارش میں عبدالشکور کا ہاتھ بجلی کی ہائی ٹرانسمشن سے چھو گیا جس کے باعث وہ اوپر ہی کرنٹ لگنے سے دو گھنٹے تک اوپر بجلی کی تاروں میں لٹکے رہیں،بعد ازاں ریسکیو کی ٹیمیں بھی آئی لیکن ایس ایچ او بھانہ ماڑی سردار خان نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر بڑی مشکل سے ڈیڈ باڈی کو اُتار دیا اور ایمبولینس میں ہسپتال شفٹ کیا،