پاک بھارت کرکٹ سیریز کا کوئی امکان نہیں ہے

 کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے


کہا ہے کہ مودی حکومت میں پاک بھارت کرکٹ سیریز کا کوئی امکان نہیں ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز کے لیے پاکستان کی حکومت ہر وقت تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کی وجہ سے پاک بھارت تعلقات بہتر رہ سکتے ہیں،بھارت میں میرا تجربہ اچھا رہا، وہاں کے لوگ بہت محبت کرتے ہیں، ماضی میں پاک بھارت تعلقات کچھ بہتر تھے۔

یاد رہے کہ  13 ستمبر کو غیر ملکی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے واضح کیا تھا کہ سیاسی معاملات بہتر ہونے تک پاک بھارت کرکٹ سیریز نہیں ہو سکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ  پی سی بی نے گزشتہ چند سالوں کے دوران متعدد مرتبہ بی سی سی آئی سے دو طرفہ سیریز کے لیے بات کی ہے اب معاملہ بھارت کے ہاتھ میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت پہلے باہمی سیاسی معاملات حل کرے پھر کرکٹ پر بات کریں گے۔

کرکٹ کی بہتری کیلئے r بھارت سیریز بہت ضروری ہے، شعیب اختر

احسان مانی نے بتایا کہ بھارت کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی لیگ شروع کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ پاکستانی کرکٹرز آئی پی ایل میں جانے کا بھی نہیں کہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کے قوانین کے مطابق دو ممالک سیریز کے لیے سیاسی معاملات بہتر ہونا ضروری ہے، سیریز کے حوالے سے اب آئی سی سی کو بی سی سی آئی سے بات کرنی چاہئے۔

Comments

Popular posts from this blog

The organization of the islamic conference (OIC)

Preposition ❤