بابوسرٹاپ میں برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا


 

بالا کوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) موسم سرما کی باقاعدہ آمد سے پہلے ہی پاکستان میں برفباری کی خبر نےہر ایک کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔ بابوسرٹاپ سمیت کئی علاقوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی۔تفصیلات کے مطابق مون سون کے اختتام سے ملک کے شمالی علاقوں میں موسم گرما تقریباً اپنے اختتام کے قریب ہے۔ کچھ شمالی علاقوں میں برفباری کے آغاز سے موسم سرما کا آغاز بھی ہوگیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں غیر متوقع طور پر  بلتستان ریجن میں اسکردو کے علاقے میں برفباری کا آغاز ہوگیا تھا۔ اس ریجن میں عمومی طور پر 15 ستمبر کے بعد برفباری کا آغاز ہوتا ہے، لیکن رواں سال وقت سے قبل ہی برفباری کا آغاز ہوا۔ جبکہ اب خیبرپختونخواہ کے کچھ علاقوں میں بھی برفباری کا آغاز ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 2 روز کے دوران بابوسر ٹاپ اور دیگر علاقوں نے برف کی چادر اوڑھ لی۔اس تمام صورتحال میں سیاحوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان علاقوں کا رخ کرتے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں


Comments

Popular posts from this blog

The organization of the islamic conference (OIC)

Preposition ❤